زرداری، شریف خاندان چوری کا آدھا پیسا بھی واپس لائے تو ڈالر نیچے آجائے گا، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرسید ایکسپریس کے افتتاح پر وزارت ریلوے اور ریلوے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. جس طرح آپ ریلوے کو بہتر کررہے ہیں عوام آپ کو دعائیں دیں گے. خوشی ہوتی ہے جب آپ بار بار مجھ سے نئی ٹرین کا افتتاح کراتے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچنے پر شرکاء نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر انہوں پہلے سرسید ایکسپریس ٹرین کا معائنہ کیا، اس کے بعد قومی ترانہ لگایا گیا اور اپھر انہوں نے ٹرین کا افتتاح کیا. وزیر اعظم عمران خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریلوے معاشرے کے غریب طبقے اوربوڑھے افراد کیلیےبہتر سہولت ہے. ریلوے اسٹیشنز پر احساس پروگرام سے ایک ہزار کھوکے بیروزگاروں کو دیے جائینگے.
انہوں نے کہاکہ ریلوے اسٹیشن پر ایک ہزار کھوکے احساس پروگرام کیلیےدیے گئے ہیں. اگر سابق حکومت دیانت داری سے کام کرتی تو ادارے خسارے میں نہ ہوتے، ملک وسائل کی کمی سے غریب نہیں ہوتا کرپشن سے غریب ہوتا ہے، سابق حکومت دیانت داری سے کام کرتی تو ادارے خسارے میں نہ ہوتے، اب یہ شور کرتے ہیں کہ عمران خان انتقامی کارروائی کررہا ہے، انتقامی کارروائی میرے خلاف ہوئی تھی جب میں نے پاناما کیس کی بات کی، پاناما معاملہ اٹھانے پر مجھ پر2 کیسز کیے گئے،32 مقدمات درج کیے گئے.