پنجاب حکومت نے اگلے سال سے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کے بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہو جاتا ہے ، اس وجہ سے بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے ، اگلے تعلیمی سال مارچ 2020 سے پنجاب کے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہیڈ بلوکی بیراج کا دورہ کیا اور پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کو ہیڈ بلوکی بیراج کی بحالی و اپ گریڈیشن کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ہیڈ بلوکی اور پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیڈ بلوکی بیراج پر سیلاب کی صورتحال جانچنے کیلئے فضائی معائنہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ۔ ہیڈ بلوکی سمیت دیگر دریاؤں کے بند اور پشتے وقت سے پہلے مضبوط بنائے گئے ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی صورتحال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جہلم، چناب اور سندھ کے دریاؤں میں پانی کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے

Shares: