ٹی وی کی معروف اداکارہ زرنش خان جنہوں نے سن یارا ، تو جو چاہے جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، نہایت ہی کم عرصے میں زرنش نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا لیکن جیسے تیزی سے انہوں نے نام بنایا ویسے ہی تیزی سے وہ شوبز انڈسٹری سے غائب ہو گئی ہیں. جی ہاں کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ زرنش خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے تاہم انہوں نے اس ھوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا. لیکن انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے تمام تصاویر ہٹا دی ہیں. ان کی حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران لی
گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. کہا جا رہا ہےکہ زرنش نے بھی اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے. زرنش نے اپنی ایک پوسٹ پر لکھا کہ اللہ کے گھر میں آکر سمجھ آتی ہے کہ انسان کو اللہ نے دنیا میں کس کام کے لئے بھیجا اور وہ کیا کررہا ہے. اللہ کی عبادت میں جو سکون ہے وہ کسی اور دوسرے کام میں نہیں ہے.اللہ کے گھر آکر مجھے میرا دنیا میں آنے کا مقصد سمجھ میں آیا ہے. میں اپنی باقی کی زندگی اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر گزارنا چاہتی ہوں.