اداکار شان شاہد جن کی فلم ضرار گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے. گزشتہ روز ہی اس فلم کا لاہور میں پریمئیر بھی کیا گیا. پریمئیر میںشان شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرار میری طرف سے پوری قوم کو ایک تحفہ ہے، میں نے اس فلم کو بہت محنت سے لکھا اور بنایا ہے. میرے ہر اداکار نے اس میں بہترین اداکارکی ہے. پاکستان میں اس وقت ایسی فلمیں بننے کی اشد ضرورت ہے . پاکستان اس وقت بہت سارے محاذوں سے لڑ رہا ہے اور اسکو اندورنی اور بیرونی طور پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے. شان شاہد نے کہا کہ کرن ملک کا انتخاب اس کردار کی مناسبت سے
کیا گیا تھا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میری نہیں آپ لوگوں کی اپنی فلم ہے آئیں اور ضرور دیکھیں. شان نے مزید کہا کہ میں نے ایک اچھی فلم بنانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی اب آڈینز نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیسی ہے. شان نے مزید یہ بھی کہا ہےکہ میں بہت جلد ایک اور حساس موضوع پر فلم شروع کرنے جا رہاہوں اور وہ فلم بھی پاکستان سے محبت کرنے کا پیغام دیتی ہوئی نظر آئیگی . یاد رہے کہ فلم ضرار کو شان شاہد نے نہ صرف خود لکھا ہے بلکہ ڈائریکٹ بھی کیا ہے.








