زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

0
100

وفاقی وزیر موسمیات زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے باسیوں پر ایک بڑی پابندی لگا دی گئی

 

شاپنگ بیگ کے استعمال خلاف کیس کی سماعت، عدالت حکومت پر برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دے دی.

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا تھا کہ 14 اگست سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہو گی . اور خلاف ورزی کرنے والے کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی بھگتنی ہو گی ,قدرتی آفات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی متاثر ہو رہی ہے، 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی نافذ کر دی جائے گی،زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پوری طرح آگاہ ہیں . پاکستان پلاسٹک بیگ سے متاثرہ ہونے والے ممالک میں 7ویں نمبر ہے .جو کہ ایک انتہائی پریشان کن خبر ہے.  اس قانون کا اطلاق پورے ملک میں کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی فضاوں کو خطر ناک اثرات سے بچایا جاسکے .

 

 

Leave a reply