اسلام آباد:زرتاج گل بازی لے گئیں ۔سب کو پیچھے چھوڑ دیا،اطلاعات کے مطابق خبروں کی زینت بننے والی عمران خان کی ہونہاروفاقی وزیرزرتاج گل نے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وزارت کارکردگی کے حوالے سے سب کو پیچھے چھوڑگئی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق زرتاج گل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ وزیراعظم کی پورٹل پرسب سے بہترکارکردگی میری وزارت کی رہی ہے

 

 

وفاقی وزیرماحولیات زرتاج گل نے کہا کہ وہ اپنے رب کا بہت زیادہ شکرادا کرتی ہیں کہ اللہ نے انہیں عزت دی اور ساتھ ساتھ وزیراعظم کا بھی شکریہ کہ انہوں نے میرے اوپراعتماد کیا

زرتاج گل نے مزید کہا کہ اس موقع پروہ اپنے ساتھ کام کرنے والے عملے کا شکریہ ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتیں ، یقینا ان کی محنت سے آج ہمیں عزت ملی

Shares: