ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

0
45

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی-

باغی ٹی وی : لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نواز شریف اور میں شریک تھے، یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں –

عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

پی ٹی آئی حکومت نے تاثر دیا کہ سبسیڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی،اس پر کل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی تھی پاکستانی عوام چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکی، اب مزید برداشت کے قابل نہیں، اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے، کوشش ہوگی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

انہوں نے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، الیکشن کرانے کا دوسرا آپشن اگست 2023 ہے، الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی کا عمل نہایت غیرموزوں ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس کو واپس کرنے کی وجہ بھی بتانی پڑتی ہے اس قسم کی گھٹیا سیاست سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیےصدر پاکستان کی پارٹی وابستگی ختم ہوجانی چاہیے، پاکستان میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں۔

قبل ازیں نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا ہمیں ملک چلانا ہےڈکٹیشن لے کر ملک کا بیڑا غرق نہیں کرنا آئی ایم ایف کہہ رہا ہےکہ پٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھائیں حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتی میری رائے میں آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کےہمراہ لندن پہنچ گئے

اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریونیو نہیں بڑھایا، پی ٹی آئی کو پتا تھا کہ وہ حکومت سے جارہے ہیں، اس لیے انہوں نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی پچھلی حکومت نے روپے کو کھلا چھوڑ کر بیڑا غرق کردیا۔ مانیٹری پالیسی کو ایک فیصد کنٹرول کرنے سے اربوں روپے پاکستان کے بچتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیش فلو کو مینج کیا، روپے کو کھلا چھوڑنے سے 4 ہزار ارب کا ملک کو نقصان ہوا اسٹیٹ بینک سےمتعلق قانون میں چیزوں کوٹھیک کرنا پڑےگا۔

عمران خان سےآئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی: نواز شریف

Leave a reply