سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکھل کی ہیں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے باتیں. انہوں نے کہا ہے کہ میری پہلی شادی 19 سال کی عمر میںہوئی لیکن وہ چل نہ سکی ، اس کے بعد میں شوبز میں آئی اور کیرئیر کے عروج پر تھی جب دوسری شادی عدنان سمیع خان کے ساتھ ہوئی ، لیکن بد قسمتی سے وہ بھی نہ چل سکی، اس کے بعد بیٹے کی کسٹڈی کا کیس بہت لمبا چلا ، اسکو بھگتا، انہوں نے کہا کہ کم عمری میں نجی زندگی کے حوالے سے مسائل کا شکار رہی جس کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی ، میں نے دوائیاں کھانا شروع کیں تو میری باڈی میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں.
اس کے بعد میں نے ورزش شروع کی ، خود پر توجہ دی. ”میں نے اپنے بیٹے کو باپ کے خلاف نہیں کیا ”، کیونکہ بہر حال وہ میرے بچوں کا باپ تھا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوگل اور انٹرنیٹ پر میرے اور میری والدہ کے حوالے سے جو بھی معلومات ہیں ان میں سے زیادہ تر غلط ہیں ، میں نے کبھی ان کو درست کرنے کی کوشش نہیں کی. گوگل پر میری عمر 60 سال ہے جبکہ میری اصل میںعمر 57 سال ہے. لیکن مجھے ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا. میں اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن ہوں.