سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ انسان کے پاس زندگی گزارنے کا مقصد ہونا چاہیے، ہمارے ہاں بہت سارے ایسے لوگ ہیں بلکہ 80 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ دنیا میں کیوں آئے ہیں ان کا جینے کا مقصد کیا ہے . زیبا بختیار نے کہا کہ جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح کسی عمارت کو بنانے کے لئے پہلے نقشہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اسی طرح انسانی زندگی بھی ہے کہ جب لوگ کسی کام کا پختہ عزم کر لیں اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تو ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔
زیبا بختیار نے کہا کہ” میں نے اپنے بیٹے کو بھی ہمیشہ یہی درس دیا ہے کہ زندگی گزارنے کا مقصد پہلے جانو” ، پھر اپنے مقصد کو حاصل کرنے کےلئے محنت کرو زندگی گزارنے کا بہت مزہ آئیگا. یاد رہے کہ زیبا بختیار نے پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی کام کیا، ان کو راجکپور کی فلم حنا کے لئے پہلی بار سائن کیا گیا اس کے بعد انہوں نے بہت ساری فلموں میں وہاں کام کیا اور شہرت سمیٹی .