مزید دیکھیں

مقبول

پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ...

اوکاڑہ: اوور پارکنگ فیس پر ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاج

اوکاڑہ ( باغی ٹی وی، نامہ نگارملک ظفر) ...

وزیر صحت سے مصری سفیر کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور مصر میں صحت کے شعبے میں تعاون...

تجارتی جنگ یا ٹیرف وار میں کوئی فاتح نہیں ہوتا،چین

چین نے کہا ہے کہ امریکہ اگر اسی طرح...

زینت امان انسٹاگرام پر آگئیں

80 کی دہائی کی معروف اور بولڈ‌ اداکارہ زینت امان جو کہ ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اینٹری دیدی ہے. انہوں نے انسٹاگرام پر اکائونٹ بنایا ہے اور پہلی تصویر انہوں نے بہت شاندار لباس میں شئیر کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھ سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں. اس لئے مداحوں کی پرزور فرمائش پر میں نے انسٹاگرام اکائونٹ بنا لیا ہے اب میں یہاں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کیا کروں گی کچھ ان کی باتیں سنا کروں گی. زینت امان نے جیسے ہی

اسنٹاگرام پر اپنا اکائونٹ بنایا ان کے مداحوں نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان کو فالو کرنا بھی شروع کر دیا. یاد رہے کہ بہت سارے سینئر فنکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں لیکن دھرمیندر ایک ایسے اداکار ہیں جو ٹویٹر پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں. اب زینت امان بھی انسٹاگرام پر آ گئی ہیں امید ہے کہ انکے مداح اب ان سے براہ راست سوالات کرتے رہیں گے. زینت امان 80 کی دہائی کی نہایت ہی مقبول ترین اداکارہ ہیں.