شہری کا انوکھا انداز؛ زیر سمندر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی شہری نوجوان نے بحیرہ عرب میں پانی کے اندر سبز ہلالی پرچم لہرا کر 14 اگست کی مناسبت سے یوم آزادی منایا ہے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ خاور اقبال گزشتہ 24 سالوں سے دبئی میں بینک منیجر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اور وہیں پر ہی روزگار کی خاطر مقیم ہیں.

جبکہ یوم آزادی کے موقع اپنے وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے سطح سمندر کے نیچے غوطہ لگایا اور بحیرہ عرب کے پانیوں میں پاکستانی پرچم کامیابی سے لہرا دیا جسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جبکہ خاور نے گزشتہ سال یوم آزادی کے لیے فلائی بورڈ پر پاکستانی پرچم بلند کیا تھا اور اس سال کچھ الگ کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ پرچم لہرانے کے لیے خاور اقبال سمندر کے نیچے 25 فٹ گہرائی تک گئے تھے جہاں انہوں نے بیک وقت متحدہ عرب امارات اور پاکستان کا پرچم لہرایا اور تصویر کشی بھی کی، جبکہ اقبال کو اس کی تیاری میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت لگا تھا. خاور نے میڈیا کو بتایا کہ میں ابتدائی طور پر اس بارے میں ذرا فکرمند تھا کیونکہ یہ ایک ایسی سرگرمی ہے جس کی میں نے پہلے کبھی کوشش نہیں کی تھی لیکن ہمارے تربیتی طریقہ کار میں کلاس روم سیشنز، پانی کی مشقیں، پول ٹریننگ، اور بالآخر گہرے سمندر کی تربیت شامل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سمندر کے نیچے اپنے ملک کا جھنڈا لہرانے کا فیصلہ کیا تھا اور ان تمام شہداء کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے ہمارے آزاد وطن کو محفوظ بنایا اور ہمارے ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ہے.

Shares: