ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلیے خوشخبری،وزارت انسداد منشیات نے ہیلپ لائن قائم کرنے کیلیے معاہدہ کرلیا

0
61

وزارت انسداد منشیات کا صحت کہانی کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ امنگ کے آغاز کے لئے ایم او یو،امنگ پروجیکٹ کے تحت منشیات کے عادی افراد ی مدد کے لئے ہیلپ لائن کا قیام کیا جاۓ گا ،ہیلپ لائن کے ذریعے ذہنی امراض کے ماہرین سے تین ماہ تک مفت مشورہ کر سکیں گے

پائلٹ پروجیکٹ ہیلپ لائن 3 ماہ کے لئے مفت ہوگی۔
توقع ہے کہ ہیلپ لائن جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں کھول دی جاۓ گی۔

وفاقی وزیر محمد اعظم سواتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہم منشیات سے پاک ملک کا تصور رکھتے ہیں، پروجیکٹ ‘امنگ’ اسی تصور کی سمت ایک قدم ہے، 24/7 ہیلپ لائن کے ذریعے رازداری میں ذہنی صحت کے ماہرین تک رسائی فراہم کرے گے، یہ ہیلپ لائن رازداری کو یقینی بناۓ گی،
معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن حکمت عملی اپنا رہے ہیں، اعظم سواتی

Leave a reply