ہمارا ماحول ہماری ذہنیت پہ اثر انداز ہوتا ہے اچھے ماحول سے اچھی عادت اور برے ماحول سے برے تاثرات خود بخود ذہنیت پہ اثر انداز ہوتے ہیں بچے جس ماحول میں تربیت پاتے ہیں وہی کچھ زندگی میں کرتے ہیں ۔اگر ہر طرف منفی ہورہاہوگا تو اچھا کیسے سوچا جا سکتا ہے ؟کہتے ہیں مثبت سوچ سے سب اچھا رونما ہوتا ہے ہماری سوچ پہ سب منحصر ہے۔ پر میرا ماننا ہے اگر ہر طرف منفی ہورہا ہوگا تو ہمارا ذہن اچھا سوچ ہی نہیں سکتا صرف دل کو تسلی دینے والی بات ہے "نہیں ایسا نہیں ہم ہی ایسے سوچ رہے ہیں سب اچھا ہورہا ہے” جب کہ سب غلط ہورہا ہو۔
جب ہم کسی انسان کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں اسکی ذہنیت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں اسکی ذہنیت اگر گندی ہوگی ہم اسکو غلط ہی بولیں گے اچھی ہوگی تو اچھا بولیں گے تو جب منفی نظر آئے اچھا کیسے بولیں ؟؟سوچ کے ساتھ کردار کو بھی مثبت کرنے کی ضرورت ہے ہر انسان کی ذہنیت الگ ہوتی ہے جب دو لوگ ایک جیسا سوچیں تو سب صیحح اور اگر مترادف ذہنیت ہو تو نا اتفاقی، بحث، تضاد خود بخود پیدا ہوجاتا ہے۔
سوشل میڈیا پہ جیسے واٹس اپ استعمال کرنے والے سٹیٹس میں دوسروں کو جس طرح کا خود کو ظاہر کررہے ہوتے ہیں بعض اوقات ویسے لوگ حقیقت میں ہوتے نہیں۔ بعض لوگ سٹیٹس لگا کے خود کو نیک اچھا شریف سلجا ہوا انسان ظاہر کرتے ہیں پر حقیقت میں لوگ الگ ہوتے ہیں ۔اب ظاہر ہے ہم دیکھیں گے ہمارا ذہن یہی سوچے گا نیک اور متقی انسان ہے پر اکثر ایسا ہوتا نہیں ۔
جو میٹھی باتیں کریگا ہمارا ذہنی رحجان زیادہ اس کی طرف مائل ہوگا اور لازمی نہیں مٹھاس کے پیچھے شہد ہی ہو، پردے کے پیچھے نیک شخصیت ہی ہو! حقیقت اسکے برعکس بھی ہو سکتی ہے ۔ کسی سے اختلاف کی بات نہیں بلکہ بات حقیقت کی ہے۔ ایک اچھی لڑکی میں منفی دیکھ کے تہمت لگا دی جاتی ہےتو لازمی نہیں جو دیکھ رہا ہے وہی کچھ ہو۔ اپنے ذہن کو مثبت کرنے کے ساتھ حقیقت پسند بنائیں ۔آج کل کے ڈرامہ سیریل سبق آموز کم فیشن شو زیادہ لگ رہے ہوتے ہیں ہر طرح کا فیشن اور بے حیائی دکھائی جارہی ہوتی ہے ایسی ایسی سازشیں چالاکیاں دکھائی جارہی ہوتی ہیں جو لوگوں کے ذہنوں میں بھی نہیں ہوتیں۔ ڈرامہ اسلئے دیکھا جاتا ہے ذہنی سکون میسر ہو پر سازش بھرے ڈرامے دیکھ کے یہ گمان ہونے لگتا ہے ہمارے اردگرد ہر طرف یہی کچھ ہورہاہے۔ جن کو چالاکیاں سازشیں کرنی نہیں آتی وہ بھی سیکھ رہے ہوتے ہیں کہ کیسے کس کو نقصان دینا ہے۔ اب دیکھنے والے کا ذہن لازمی نہیں کچھ اچھا تاثر ہی لے وہ منفی عادت بھی ذہنیت میں ڈال سکتا ہے ۔جو دیکھایا جائے گا وہی لوگ دیکھے گے اور اسی کی طرف ذہنی رحجان ہوگا۔
بے حیائی دیکھ کے بعض لوگ بھی وہی کچھ کرنے لگتے ہیں ۔ پاکستانی ڈراموں میں ہمارا کلچر دیکھایا جائے اچھے سبق آموز ڈرامہ ہو تاکہ ہماری نسل کچھ اچھا سیکھے ہماری نسل محبت کہانی سے نکل نہیں پا رہی چھوٹے بچوں کا ذہنی رحجان پڑھائی کی طرف کم اور فضول کاموں میں بڑھ رہا ہےمیں خود جب ڈرامہ دیکھتی ہوں مجھے لگتا ہے ہر کوئی میرے خلاف سازش کر رہا ہے ذہنی دباو بڑھنے لگتا ہے لوگوں کو آپ ذہنی مریض بنا رہے ہیں۔ برائے مہربانی کچھ اچھا دیکھائیں۔بچوں کو موبائل کم دیں ایسے پروگرام دیکھائیں کہ کچھ اچھا سیکھیں پر وہ وہی کچھ دیکھتے اور کرتے ہیں جو والدین کرتے ہیں۔ جب ماں باپ چوبیس گھنٹے موبائل ہاتھ سے نہیں رکھتے، بچے بھی پر مانگتے ہیں ضدی بچے پر کہا سنتے ہیں ؟مار پیٹ کے بچوں کو منع کیا جاتا ہے مگر ماں باپ خود کو نہیں بدلتے اولاد کا کیا قصور کس لیے مارا پیٹا جاتا ہے؟ انکا ذہن آپ خود ایسا بنا دیتے ہیں معصوم بچوں کو کیا پتا کیا صیحح ہے کیا غلط ہے۔ بے حیائی کی روک تھام کریں بعض اوقات ہمارا ذہن وہ کچھ سوچنے پہ مجبور ہوجاتا ہے جو سوچنا نہیں چاہتاذہن کو ہر وقت مثبت رکھنا ہر انسان کے بس میں نہیں ہوتا آزاد خیالی کی بھی حدود مقررہوتی ہیں۔ اتنا بھی آزاد خیال نہیں ہونا چاہیے کہ بے حیائی سرعام کر کے کہہ دیا جائے لوگوں کی سوچ ہی ایسی ہے لوگ تو بہت کچھ کہتے ہیں پر ہر وقت غلط بھی نہیں کہتے، ہمارا ذہن کسی کی غلامی نہیں کر سکتا لازمی نہیں جیسی آپ کی سوچ ہو ویسی سب کی ہو۔ جیسے فیشن میں عجیب و غریب لباس پہنے ہوتے ہیں تن خالی ہوتا ہے جسم آپ لوگوں کا ہے زندگی بھی آپ لوگوں کی ہے جوکہ اللہ پاک دی ہے اسکو سنوارے پر بے حیائی سرعام نہ کریں بے حیائی دیکھاکہ دوسروں کو گمراہ نہ کریں۔ اللہ پاک ایسے اقدام نا پسند فرمائے ہیں۔ اگر آپ گمراہی پہ چل ہی پڑے ہیں تو دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ گمراہ نہ کریں اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور گھروں میں بھی ایسے زیادتیوں کے مسلے ان وجوہات کی وجہ سے درپیش آرہے ہیں۔ اللہ پاک اس عمل کو نہ پسند فرمایا ہے جو کریں اپنی حدود میں رہ کے کریں نہ خود جہنم کے عذاب کے مرتکب بنے نہ دوسروں کو بنائیں۔ اپنے کردار کو صیحح کریں تاکہ کوئی آپ کے بارے میں منفی نہ سوچے۔
اپنے ذہنوں کو دوسروں کے تابع نہ کریں ایسی چیزوں سے دور رہے جس سے نا صرف اپکی ذہنیت بلکہ زندگی بھی خراب ہورہی ہو۔

‎#

‎@Hu__rt7

Shares: