زہریلی شراب پینے سےاتنی ہلاکتیں کہ کہرام مچ گیا

زہریلی شراب پینے سےاتنی ہلاکتیں کہ کہرام مچ گیا
باغی ٹی وی : بھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں چند دنوں میں ہوئیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی ریاست کے 3 اضلاع میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں 25 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق گورداسپور ضلع میں 11افراد ہلاک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق امرتسر میں 12 اور ترن تارن ضلع میں 63 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔حالیہ دنوں میں دیگر اموات پر بھی شبہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کچھ ثابت نہیں ہوسکا کیونکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہرسال ہزاروں افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوجاتے ہیں

Comments are closed.