ژوب کینٹ؛ دھشتگردی میں ملوث افغان دھشتگردوں کی تصدیق

0
27
Foreign Office

ژوب کینٹ میں دھشتگردی میں ملوث افغان دھشتگردوں کی تصدیق ہونے پر پاکستانی دفترِ خارجہ کا شدید رد عمل جبکہ ۱۲ جولائی ۲۰۲۳ کو ژوب کینٹ پر حملے میں ملوث ۳ دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہو گئی ہے اور ان دھشتگردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے.

پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغانی دھشتگردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دیں اور افغان دھشتگردوں کی پاکستان میں دھشتگرد کاروائیوں میں مسلسل شمولیت اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستانی دفترِ خارجہ کا شدید اظہارِتشویش اور مذمت کی گئی ہے.

خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے آدھی رات کے بعد کینٹ کے علاقے میں حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا تھا یاد رہے کہ ۱۲ جولائی اتوار اور پیر کی درمیانی شب مسلح عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے ژوب کینٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
جبکہ پہلے سے ہی ہائی الرٹ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گیریژن کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا

Leave a reply