اداکار محسن عباس حید ر نے کہا ہے کہ ضیاءمحیی الدین میرے روحانی استاد کا درجہ رکھتے تھے ، انہوں نے مجھے فرض شناسی سکھائی انہوں نے مجھے خوش گفتاری کے اصول سکھائے ۔ میں جب بھی پریشان ہوتا تھا تو یوٹیوب کا رخ کرتا تھا وہاں ضیا ءمحی الدین کو سن لیا کرتا تھا اور وہاں ان کے موجود خطوط اور شاعر ی کو سنتا تو مجھے سمجھ میں آتی کہ کس لفظ کو کیسے ادا کرنا ہے۔ نہ صرف سنتا بلکہ ان سے تصدیق بھی کروا لیا کرتا تھا ایسا کرنے کے بعد مجھے کامل یقین آجاتا تھا کہ ہاں اس لفظ کو ایسے ہی ادا کرنا ہے ۔وہ دنیا سے چلے گئے ہیں تو میں بہت پریشان ہوں مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا ہے۔ ان کے انتقال کے بعد مجھے یقین آگیا ہے کہ سب نے مرنا ہے۔

یاد رہے کہ ضیاءمحیی الدین کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا وہ ایک بڑی ادبی شخصیت تھے ان کے انتقال کے بعد اگر ہم کہیں کہ ادب یتیم ہو گیا تو بے جا نہ ہوگا ان سے قبل ادب کا ایک اور روشن ستارا امجد اسلام امجددنیا چھوڑ کر چلے گئے ۔ ان دونوں شخصیات کا چلے جانا یقینا ادب کی دنیا کا ایک بہت نقصان ہے جو کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔ ان دونوں کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے۔ ان دونوں کی وفات کے بعد کونسی ایسی شخصیت ہے جس نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرنے کی وڈیو نہیں ڈالی۔

Shares: