مولانا فضل الرحمن کےبھائی ضیا الرحمان کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات

0
80

کراچی:بلاول بھٹومولانا فضل الرحمن پرمہربان:مولانا کے بھائی ضیا الرحمان کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا۔

سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ضیا الرحمن کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔

سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایک تیر سے دوشکارکرنے کی کوشش کی ہے ایک تومولانا فضل الرحمن کوایک طرح کا تحفہ دیا ہے دوسرا یہ کہ پیپلزپارٹی کراچی شہرمیں ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کی پالیسیوں کوایک طرح کا کاونٹرچیک بنا دیا ہے

Leave a reply