زیادہ کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی جاری

ایبٹ آباد میں دوران بندش ٹرانسپورٹ لوکل روٹس پر کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی بھرپور کاروائیاں تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر آئوٹ ڈسٹرک گاڑیوں پر پابندی کے دوران ایبٹ آباد شہر میں لوکل گاڑیوں پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے جملہ سیکٹر انچارجوں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ جو بھی گاڑی زاہد کرایہ وصول کرے اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

جس پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے شہرمیں مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندیاں لگائیں گئیں اور زاہد کرایہ وصول کرنے والے ان ڈرائیوز کے خلاف سخت قانونی کاوائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے.

Comments are closed.