زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت

0
56
buses

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف پہنچانا شروع کردیا۔

شہریوں کی سہولت، زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آگئی۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرانے کا حکم دیا،وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے اعلان پر پنجاب میں انتظامیہ حرکت میں آگئی۔37 شہروں کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب نےصوبے بھر کی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں کی چیکنگ کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ نے افسران کو حکم دیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف ہر مسافر، ہر شہری، ہر طالب علم تک پہنچنا یقینی بنائیں،

وزیرِاعلیٰ پنجاب کے احکامات پر مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 250 روپے تک کمی کردی گئی۔پنجاب کے 41 شہروں میں گاڑیوں کی چیکنگ، مسافروں سے وصول کردہ کرائے کے بارے میں پڑتال کی گئی،ایک بار پھر مسافروں کو ایک لاکھ پانچ ہزار 540 روپے زائد وصول کیا گیا کرایہ واپس کردیا گیا۔زائد کرایہ وصول کرنے پر 3 لاکھ 58 ہزار 500 سو روپے کے جرمانے، 30 گاڑیاں بند کردی گئیں۔وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی شکایات اور ازالے کے لیے ہیلپ لائن فعال کر دی گئی،صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فیلڈ میں رہنے اور سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم دیا ہے کہ زائد وصول کیا گیا کرایہ شہریوں کو واپس کرایا جائے۔

آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

Leave a reply