ہوٹل میں "زیادتی”کیلیے میری ساڑھی کھینچی گئی،اداکارہ کا انکشاف

0
36
charmila

ملیالم فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے جنسی استحصال پر جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے چونکا دینے والے انکشافات کے بعد اداکارائیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں اور دوران شوٹنگ اپنے ساتھ ہونے والے استحصال کے بارے میں بات چیت کر رہی ہیں،

اداکارہ چارمیلا نے اب الزام عائد کیا ہے کہ ہدایت کار ہری ہرن نے جنسی مطالبات کو مسترد کرنے پر انہیں فلم سے ڈراپ کیا،اداکارہ چارمیلا نے پروڈیوسر پر عصمت دری کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا،اداکارہ چارمیلا کا کہنا تھا کہ ہدایت کار ہری ہرن ان کے سامنے کچھ ناگوار مطالبات کر رہے تھے۔ ان الزامات کی تصدیق سابق ممبر وشنو نے کی ہے۔وشنو کا کہنا ہے کہ ہدایت کار ہری ہرن نے مجھ سے کہا کہ میں جا کر اداکارہ چارملا سے سوال کروں کہ کیا وہ "ایڈجسٹ” کرنے کے لیے تیار ہے، اس کا مطلب سمجھنے کے لیے کسی کو دماغ کی ضرورت نہیں ہے”۔جب یہ سوال ان کے سامنے رکھا گیا تو چارمیلا نے انکار کر دیا۔ اور جب وشنو نے ہری ہرن کو چارمیلا کے موقف سے آگاہ کیا تو اس کا نام فلم ’پرینیم‘ سے نکال دیا گیا۔

اداکارہ چارمیلا نے 1997 کی فلم کے سیٹ پرپیش آنے والے ایک ہولناک واقعہ کوبھی یاد کیا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس کے ساتھی کی عصمت دری کی گئی تھی اور اس پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ چارمیلا نے الزام لگایا کہ پروڈیوسر ایم پی موہنن اور پروڈکشن منیجر نے اس کی ساڑھی کھینچ کر اس کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی تھی،چارمیلا 35 سے زیادہ ملیالم فلموں میں کام کر چکی ہیں، چارمیلا کا کہنا تھا کہ 1997 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران، پروڈیوسر ایم پی موہنن، پروڈکشن مینیجر شانموکھن اور ان کے دوستوں نے میرے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کی کوشش کی میں کسی طرح ہوٹل کے کمرے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی،انہوں نے میرے اسسٹنٹ کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا، اور ایک مرد اسسٹنٹ پر حملہ کیا گیا۔ اگرچہ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے والے ایک جونیئر آرٹسٹ کے ساتھ زیادتی کی تھی،

چارمیلا کا کہنا ہے کہ میں نے چار زبانوں میں کام کیا ہے۔ یہ مسائل بنیادی طور پر ملیالم صنعت میں ہیں۔ اس نے وضاحت کی کہ ایک ماں کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کی وجہ سے اس نے شکایت درج کرنے سے گریز کیا۔ چارمیلا نے اعتراف کیا کہ اس طرح کے نامناسب مطالبات کو پورا کرنے سے انکار فلموں کی کم پیشکشوں کا باعث بنا ہے۔

خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

ملیالم فلم انڈسٹری مالی ووڈ میں "می ٹو” کے چرچے،جنسی استحصال کے 17 واقعات رپورٹ

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

فائر وال منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

Leave a reply