کمسن طالبہ سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کود گیا

0
81
asam ziadti

کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کو د گیا،ملزم کی موت ہو گئی، لاش نکال لی گئی ہے

واقعہ بھارت کا ہے،آسام کے ضلع ناگاؤں کے علاقے دھینگ میں کمسن طالبہ سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا تا ہم ملزم پولیس حراست سے فرار ہوا اور تالاب میں کو دگیا، ملزم کی تالاب میں موت ہو گئی،ملزم اس وقت بھاگنے میں کامیاب ہوا تھا جب ملزم کو پولیس جائے وقوعہ پر لے کر جا رہی تھی، پولیس حکام کے مطابق ملزم فرار ہو کر تالاب میں کودا، دو گھنٹے بعد ملزم کی لاش ملی ہے،

واضح رہے کہ جمعرات کی شام ملزم نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب لڑکی ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس جا رہی تھی، ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اسے بیہوشی کی حالت میں برہنہ چھوڑ دیا تھا، شہریوں نے برہنہ لڑکی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی، پولیس نے اس کیس میں ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے، ایک ملزم ابھی تک فرار ہے

کمسن طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے بعد شہریوں نے احتجاج کیا، علاقے بھر میں بازار بند کر دیئے گئے، خواتین ،مرد سڑکوں پر نکلے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا، مظاہرین نے خواتین و لڑکیوں کی حفاظت کا بھی مطالبہ کیا تھا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم کو سرعام سزا دی جائے اور اسے عبرت کا نشان بنایا جائے، پولیس نے مظاہرین کو ملزم کو سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی تھی.

بھارت،پوسٹ مارٹم ہاؤس میں خاتون سے زیادتی کی ویڈیو وائرل

بھارت کے ایک اور ہسپتال میں 25 سالہ ملزم کی 65 سالہ خاتون سے زیادتی

سکول کے واش روم میں 15 دنوں میں کئی بارکی گئی طالبات سے زیادتی

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

بھارت،ڈاکٹر زیادتی کیس، ملزم پورنو گرافی کا عادی،موبائل سے فحش ویڈیوز برآمد

Leave a reply