ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں ڈور بنانے والوں،پتنگ سازوں،فروخت کرنے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد انورمع ملازمان پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 2پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں برآمد ہوئی ہیں۔

پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم مجاہد فاروق کو قابو کیاجس کے قبضہ سے350 پتنگیں بر آمد ہوئیں۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم پتنگ فروش ملزم حمزہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے120پتنگیں برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پتنگ ساز، ڈور بنانے والے اور بیچنے والوں کوشہریوں کے گلے میں ڈور پھرنے جیسے واقعات میں 109 ت پ کے تحت ملوث قرار دیا جائے گا اسی طرح اگر کوئی ڈور پھرنے سے جانبحق ہو گیا تو پتنگ فروش اور پتنگ ساز قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونگے۔

مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی نہ کرنے دیں اگر کو ئی بچہ پتنگ بازی کرتا پکڑا گیا تو اس کے والدین بھی مقدمہ میں نامزد کئے جائیں گے۔پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل بن چکی ہے اس خونی کھیل کو ہر صورت روکیں گے۔

Shares: