ضلع گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

ضلع گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

باغی ٹی وی : ضلع گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا . گوادر ضلع انتظامیہ نے پورے ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا

تمام دکانیں، ہوٹل اور ریستوران اگلے پندرہ دن کے لئے مکمل بند ہوں گے سوائے کچھ ضروری دکانوں کے جن کو استثنیٰ حاصل ہے

جو دکان مستثنیٰ ہیں ان میں صرف ان لوگوں کو اجازت ہوگی جس نے ویکسین لگایا ہو یا ماسک پہنا ہو. صرف ان ماہیگیروں کو شکار کی اجازت ہوگی جنھوں نے ویکسین لگایا ہو

جبکہ تمام مچھلی مارکیٹ بھی اگلے پندرہ دن کے لئے بند ہوں گے.سیاح، وزٹرز اور تبلیغی جماعت کے ارکان اگلے پندرہ دن تک ضلع گوادر میں داخل نہیں ہوسکتے

تمام پارکس، کھیلوں کے میدان اور اجتماع پر بھی ہر قسم کی پابندی ہوگی

Comments are closed.