ضلعی انتظامیہ قصور کی دوغلی پالیسی

0
30

قصور میونسپل کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام بری طرح ناکام ہو گئی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے دوہری پالیسی اپنائی گئی، ایک طرف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو آگاہی دے رہے ہیں تو دوسری طرف شہر بھر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو جا بجا آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے ضلعی حکومت کی اس دوہری پالیسی پرشہری سخت حیران و پریشان ہیں اور متاثرین عوام کا پنجاب حکومت سے قصور شہر میں سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے
حکومت کی طرف سے اقدامات کی بجائے مسائل کو تشہیر، میٹنگز اور فوٹو سیشن کے ذریعے حل کرنے والی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی حکومت کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام پر دوہری پالیسی سامنے آئی ہے ایک طرف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تشہیری مہم کے ذریعے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف اس حوالے سے میٹنگز، فوٹو سیشن اور سرکاری ہینڈ آؤٹ بھی جاری کیے جارہے ہیں مگر عملی اقدامات اس کے برعکس ہیں شہر بھر میں صفائی کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کی بجائے ان کو وہیں پر آگ لگا کر خطرناک قسم کی سموگ اور فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والا خطرناک دھواں عوام میں سانس، دمہ، پھپڑوں سمیت دیگر موذی امراض پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جس پر محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں شہریوں کا کہناہے کہ اگر سموگ اور فضائی آلودگی اسی طرح پھیلانی ہے تو پھر تشہیری مہم پر حکومتی خزانے سے لاکھوں روپے ضائع کیوں کیے جارہے ہیں قصور میں تعینات ہونیوالے افسران اپنے کمروں اور میٹنگز ہال سے باہر نکل کر شہر کو دیکھنے کی زحمت بھی گواراہ نہیں کرتے اور دفتروں میں بیٹھے ہی ”سب اچھا“ کی رپورٹ دے دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کے ذریعے کارکردگی دکھانے کی بجائے کمیٹی روم سے نکل کر زمینی حقائق کو دیکھے اور شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور، صوبائی وزیر صحت، دیگر حکام بالا سے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام میں غفلت برتنے والی ضلعی انتظامیہ،محکمہ ماحولیات اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عملی طور پر سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں

Leave a reply