ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کیلئے بجٹ منظور کر لیا

ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کیلئے 9 ارب 9 کروڑ 16 لاکھ 5ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا

ایبٹ ;200;باد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کے لیے 9 ارب 9 کروڑ 16 لاکھ 5 ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا جس میں سے97 کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے ۔ ضلع کونسل ایبٹ آباد کا بجٹ اجلاس کونسل کے کنوینئر کامران گل ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع ناظم کرنل) ر) سردار شبیر احمد نے رواں سال کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل کا9 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا جسے ایوان کی اکثریت نے منظور کر لیا ۔ ضلع ناظم نے اپنی بجٹ تقریر میں رواں مالی سال کے لئے بجٹ تخمینہ جات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال میں ترقیاتی اخراجات کے لئے97 کروڑ 53 لاکھ73 ہزار روپے، غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے85 کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار روپے اور تنخواہوں کے لئے7 ارب 14 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ لوکل کونسل گرانٹ کی مد میں 11 کروڑ 63 لاکھ 82 ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ضلع ناظم نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کے تحت 10 کروڑ 78 لاکھ 56 ہزار روپے شعبہ تعلیم، 5 کروڑ 39 لاکھ 28 ہزار روپے محکمہ صحت اور 8 کروڑ 8 لاکھ 92 ہزار روپے زراعت، یوتھ، سپورٹس، وومن ڈویلپمنٹ کے محکموں پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ صوابدیدی اخراجات کے لئے 29 کروڑ 60 لاکھ 3 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔ ضلع ناظم نے بجٹ تقریر میں ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی مجمو عی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بجٹ کی تیاری میں محکمہ خزانہ و منصوبہ بندی اور ضلع کونسل کے عملہ کی کوششوں کی بھی خصوصی تعریف کی اور ان محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کا اعلان کیا ۔

Tagsbaaghi

Comments are closed.