ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاک سری لنکا میچ کے حوالے سے تیاریاں‌ مکمل کر لیں

0
40

ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاک سری لنکا ٹاکرے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی.

ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے سری لنکا میچ کی تیاریوں کے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لئے 10 لفٹرز قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے .سیکیورٹی کے لئے 276 کیمرے، 150 واک تھرو گیٹس، 150 لیڈی سرچ کیبن، 3000 سرچ لائٹس، 800 بیئررز لگا دیئے گئے ہیں. 04 مقامات پر لاہور پارکنگ کمپنی اور ٹریفک کمپنی ٹریفک کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں .

جام شیریں پارک، لبرٹی مارکیٹ ، سن فارٹ پلازہ، ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں پارکنگ ایریاز مختص کر دئیے گئے ہیں .سیکیورٹی کے پیش نظر تمام قذافی اسٹیڈیم میں دکانیں بند ہوں گی.12 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کے حوالے سے ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے .

پارکنگ ایریا سے قذافی اسٹیڈیم تک شائقین کو مفت شٹل سروس فراہم کر دی گئی ہے .شٹل سروس کے لیے مجموعی طور پر 68 بسز دستیاب ہیں .صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کے 355 اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں .کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے 04 ڈمپرز اور 02 ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.

شہریوں کی آگاہی کے لئے 75 سٹیمرز، 50 بینرز ، 40 بورڈز لگا دیئے گئے ہیں. نکاسی آب کے انتظامات کے لئے 02 ڈی واٹرنگ پمپس ایک سکشن یونٹ اور ایک جیٹر یونٹ لگا دیا گیا ہے . ریسکیو 1122 کے 550 اہلکار، 24 ایمنبولینسز، 42 موٹر بائیک ایمنبولینسز، 10 فائر بریگیڈ، 20 موبائل ریسکیو پوسٹ ڈیوٹی پر موجود ہیں .

قذافی اسٹیڈیم میں 20 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بنا دیئے گئے ہیں .06 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال پی سی ہوٹل میں بھی قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ جناح، سروسز اور جنرل ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے .).

سول ڈیفنس کے 250 رضا کار پولیس اہلکاروں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود ہیں .
بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے 11 کے وی اور 132 کے وی گرڈ کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں.
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ عفت خان کا پی سی ہوٹل کا دورہ۔۔۔۔پی سی ہوٹل میں قائم چھ بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔۔
ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔۔۔۔۔۔

Leave a reply