پی ٹی آئی کو ایک اور ظل شاہ مل جائے گا مگر کیا والدین کا ظل شاہ واپس آئے گا؟ بہن ظل شاہ
گزشتہ دنوں مرنے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی بہن اور خاندان کا مشترکہ بیان سامنے آیا ہے کہ ظل شاہ کی موت سے نقصان پی ٹی آئی کا نہیں ہوا بلکہ ان کے والدین کا ہوا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کارکنان کی موت سے تو انہیں فائدہ ہوا کیونکہ انہوں نے اپنی سیاست چمکائی ہے. ظل شاہ کی بہن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان پی ٹی آئی والوں کو تو ایک اور ظل شاہ مل جائے گا لیکن ظل شاہ کے والدین کا کیا ہوگا جنہوں نے اس کو پیدا کیا اور بڑی محنت سے پالا لیکن کیا اب انہیں اپنا ظل شاہ واپس مل جائے گا یا پھر کیا یہ ظل شاہ کو واپس لاسکتے ہیں؟
نقصان ان ماں باپ کا ہوا جن کی اولاد چلی گئی لہذا ہمیشہ اپنے والدین کا سوچیں جنہوں نے تمہیں پالا پوسا اور تمہاری خوشیوں کے خواب دیکھے۔ میرے بھائی کی طرح کسی کا ایندھن بننے سے قبل ضرور سوچ لیا کریں کیونکہ اگر تم کو کچھ ہوگیا تو تمہارے والدین کا کیا ہوگا. بہن ظل شاہ pic.twitter.com/wC5g9qpa7d
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) March 14, 2023
جب اینکر نے ظل شاہ کی بہن سے سوال کیا کہ آپ ان کارکنان یا بچوں کو کیا پیغام دیں گی جو اس طرح ایندھن بن جاتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہمیشہ اپنے والدین کا سوچنا چاہئے جنہوں نے پالا پوسہ اور اتنا بڑا کیا جبکہ انہوں نے تمہاری خوشیوں کے خواب دیکھے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اس طرح استعمال ہونے سے قبل پیچھے اپنے خاندان کا ضرور سوچ لیا کریں کیونکہ اگر تم کو کچھ ہوگیا تو پھر پیچھے آپ کے والدین کا کیا ہوگا؟
جبکہ ظل شاہ کی بہن کا شاہ محمود قریشی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوٰی کیا تھا کہ ظل شاہ کے والد لیاقت علی کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ یہ سرا سر جھوٹ تھا تاہم بعد ازاں انہوں ایسی ٹوئیٹ بھی ہذف کردی تھی. علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا کہ ہمارے والد پر دباؤ ڈالا گیا ہے لیکن اس بات میں ایسی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ نعیم جو ہمارے والد کا دماد ہے کا نام لیکر ایسا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے.
دوسری طرف ظل شاہ کے خاندان نے اس بات کی بھی تردید کی کہ انہیں کسی قسم کی امداد عمران خان نے دی ہے کیونکہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ عمران خان نے ظل شاہ کے خاندان کی کفالت کا وعدہ کیا اور ایک کروڑ روپے دیا ہے. تاہم اس بیان میں بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ فیک نیوز ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
ادھر دوسری جانب عمران خان کی ایک پرانی ٹوئیٹ جو انہوں نے 2017 میں کی تھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے والوں کو طعنہ دے رہے ہوتے ہیں جبکہ اب اسی کو لیکر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کررہے ہیں کیونکہ حال ہی میں انہوں نے لاہور ریلی سے بلٹ پروف گاڑی کے اندر سے خطاب کیا تھا. اس پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ خان صاحب تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو لیکن ہمیں یاد ہے کہ "کل آپ کیا کہتے تھے اور آج کیا کررہے.”