عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے،وزیراعظم

اپنی آبادی کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات کررہے ہیں
0
28
anwar kakar n pm

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی میڈیا کیساتھ بطور نگران وزیراعظم پہلی باضابطہ گفتگو ہے،

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے،آئینی طورپر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے،تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے،اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے معاشی اور مالی معاملات چلا رہے ہیں،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کوآگے بڑھانا اہم ترجیح ہے،کونسل کے تحت زراعت ،کان کنی اورمعدنیات جیسے شعبے اہم ترجیح ہیں،ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے،ایف بی آر اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے،ہم مختصر مدتی اصلاحات کرسکتے ہیں ،جن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں کچھ تقسیم کارکمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں،ہماری کوشش ہے کہ کان کنی اورمعدنیات میں بیرونی سرمایہ کاری لاسکیں،آئین کے تحت مردم شماری کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں ضروری ہیں،امید ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کاعمل مناسب وقت میں مکمل کرلے گا،پاکستان میں تمام رجسٹر سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہے، ہماری مغربی سرحد سے ملک کے اندرحملے ہورہے ہیں افغانستان میں امریکا اوراتحادیوں کا چھوڑا گیا جدید اسلحہ بڑا چیلنج ہے،اتحادیوں کا چھوڑا گیا اسلحہ علاقائی سکیورٹی صورتحال پرگہرے اثرات مرتب کررہا ہے،اس چیلنج سے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نمٹنا چاہتے ہیں،اتحادیوں کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ چکا ہے،ہماراموقف تھا کہ اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد منفی صورتحال کو ہمیں بھگتنا ہو گا، ہم اس چیلنج کےسامنے ہارنہیں مان سکتے،اپنی آبادی کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات کررہے ہیں،عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے

بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 عابد شیر علی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی کے بھاری بلوں پر پھٹ پڑے ،

 پاکستان چاہے تو ہم پاکستان کو سستی بجلی، گیس اور تیل دے سکتے ہیں

حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

 اپنی صنعتوں کو تالے لگا دیں گے اور چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔

Leave a reply