زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد کی سیکیورٹی انتظامات پر لاہور میں بریفنگ

زمبابوے کرکٹ بورڈکے5 رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ ایم ڈی راو سردار علی خان اورسی او او محمد کامران خان نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔

زمبابوے سکیورٹی وفد سکیورٹی انتظامات سے متاثر ہوا۔ وفد نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ زمبابوے سکیورٹی وفد کو ائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس،ہوٹلز،پارکنگ،پولیس فورس بارے بریفنگ دی گئی۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بتایا گیا۔ سکیورٹی وفدکو سری لنکن اور بنگلہ دیشی ٹیمز کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے اختتام پرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سےشیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Comments are closed.