ضمنی الیکشن این اے205، پی پی کے امیدوار کو ملی الیکشن سے قبل بڑی کامیابی

سندھ کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخابات کے حوالہ سے پی پی کے امیدوار کے خلاف نااہلی کی درخواست عدالت نے خارج کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے اس حلقہ میں محمد بخش مہر کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے جس کے خلاف مخالف امیدوار نے عدالت میں درخواست دی تھی، سکھر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تو عدالت نے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کی نااہلی کی درخواست خارج کردی اور انہیں الیکشن میں‌ حصہ لینے کی اجازت دے دی،عدالت نے مخالف فریق کو بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی .

واضح رہے کہ این اے 205 گھوٹکی میں قبل از ضمنی انتخابات دھاندلی کے حوالہ سے پیپلزپارٹی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا گیا کہ این اے 205 گھوٹکی میں سخت اسکروٹنی کے بعد پی پی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ضمنی انتخابات میں صرف لوکل انتظامیہ اور اکثر سیاست دانوں کا دباؤ نہیں بلکہ دیگر ادارے بھی دباؤ ڈال رہے ہیں،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھی کہا تھا کہ یہ کھلی حقیقت ہے کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں امیدواروں پر دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے اور سازشیں بھی کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ان سازشیوں کا مقابلہ کرکے ان کو ناکام کرے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 پر ضمنی انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے، دو بڑی جماعتوں کے امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز رندھاوا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اورجے یو آئی (ف) کے امیدوارپیپلزپارٹی کےامیدوارکےحق میں دستبردارکرائے ہیں.

وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

عاجز رندھاوا کا مزید کہنا ہے کہ گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرسردار محمد بخش مہر الیکشن لڑیں گے ،پی ٹی آئی کو گھوٹکی میں امیدوار تک نہیں ملا، پی ٹی آئی جانتی ہے انہیں انجینیرنگ کا موقع نہیں ملےگا اس لیےوہ میدان سے بھاگ گئی،

تعزیت پروزیراعظم کوشوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان

قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر ضمنی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا ،تحریک انصاف کے رہنما علی محمد مہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کر دیا ہے ، الیکشن 18 جولائی کو ہوں گے

Comments are closed.