ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

0
105
کامیابی کا نوٹیفکیشن غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر

پارا چنار؛ ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

پارا چنار کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع کرم این اے 45 کے ضمنی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز کے لیے 142 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) نے کہا ہے کہ 118 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 21 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا آج ضلع کرم میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا، جلسہ عمران خان کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور صوبائی اسمبلی کی تین تشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا، جس کے نتیجے میں نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے چھ پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان جبکہ دو پر پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ پنجاب کی تین صوبائی نشستوں میں سے دو پاکستان تحریک انصاف اور ایک نشست مسلم لیگ نون نے جیتی تھی.

قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے سات پر پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان خود اُمیدوار تھے، ملتان کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے دو ، جمعیت علما اسلام ف (جے یو آئی ف) نے ایک ، پیپلز پارٹی نے دو، مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) نے دو اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ایک سیٹ پر الیکشن لڑا تھا.
جبکہ نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی دو نشستیں گنوائی تھی جبکہ مسلم لیگ نون نے اپنے دونوں حلقے کھو دیے تھے۔ جے یو آئی ف، اے این پی اور ایم کیو ایم کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ پیپلزپارٹی نے اپنی دونوں سیٹیں جیت لیں تھی.

Leave a reply