شہر قائد کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات گزشتہ روز خونی الیکشن ثابت ہوئے

کراچی کے حلقے این اے 240 میں ہونے والے الیکشن میں نہ صرف ایک شہری کی جان چلی گئی بلکہ سیاسی رہنماؤں پر حملے بھی کئے گئے، پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں

پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی ترجمان آسیہ اسحاق نے باغی ٹی وی کو بھجوائے گئے ٹکرز میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دہشتگردوں نےچئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال پر جان لیوا حملہ کیا ہے، مصطفیٰ کمال پر حملہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات میں لانڈھی 6 میں کیا گیا۔

یہ حملہ کس نوعیت کا تھا، اس حوالہ سے فوری کوئی تفصیلات نہیں دی گئی تھیں، تا ہم اب موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو الیکشن ڈے کر موقع پر ہنگامہ آروائی کے دن گولی لگی ہے اور وہ زخمی ہوئے ہیں ،مصطفیٰ کمال کو ٹانگ پر گولی لگی ہے، اس ہنگامہ آرائی کے دوران پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کی اہلیہ کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا ، ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں پی ایس پی کے ایک کارکن کی موت بھی ہوئی ہے،سیف الدین نامی نوجوان کی موت گولی لگنے سے ہوئی، وہ پی ایس پی کا کارکن تھا ، پی ایس پی کے رہنما افتخار کو بھی دو گولیاں لگیں وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مصطفیٰ کمال کے کوآرڈینیٹر ذیشان کو بھی گولی گلی، مانی کو کندھے پر گولی لگی، پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی پر بھی گولیاں چلائی گئیں تا ہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے،

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

علاوہ ازیں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال، صدر انیس قائمخانی اور دیگر مرکزی رہنماؤں اور ذمہدران و کارکنان نے گزشتہ روز الیکشن ڈے کے موقع پرہنگامہ آرائی کے دوران گولی لگنے سے مرنے والے پی ایس پی کے کارکن سیف الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو سازش ہوئی میں ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کروں گا، میرے کارکن کو شہید کیا گیا،

دوسری جانب این اے 240 ضمنی الیکشن کے دوران تصادم اورہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ کورنگی تھانے میں درج کیا گیا ہے

علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر کا وزیراعلیٰ سندھ ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابی حلقہ میں پرا من ماحول فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،آئی جی سندھ نے بتایا کہ 250 افراد جو ان واقعات میں ملوث تھے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 165 پرحملہ کرنے کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کردیا ہے

Shares: