مریم کی قیادت میں خواتین کی سن لی گئی، ضمنی الیکشن میں دو خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری

0
37
مریم نواز تمام مصروفیات ترک کر کے اچانک اسلام آباد روانہ

مریم کی قیادت میں خواتین کی سن لی گئی، ضمنی الیکشن میں دو خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75سے نوشین افتخار اور پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ مسلم لیگ(ن) کی امیدوار ہوں گی

مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی منظوری میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہبازشریف صاحب سے لے لی گئی ہیں۔این اے 75سے نوشین افتخار اور پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ مسلم لیگ(ن) کی امیدوار ہوں گی ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کےلئے جن امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان کو تاکید کی جاتی ہے وہ اپنے کاغذات واپس لے لیں۔دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اب پارٹی کی نامزد امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں۔دونوں حلقوں سے تمام پارٹی ٹکٹ کے امیدوار دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور کمپئین چلائیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دونوں اضلاع میں مقامی ایم این اے ،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداران امیدواروں کی کامیابی کےلئے بھرپور کردار ادا کریں۔دونوں حلقوں میں الیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئی ہیں جو دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور کمپئین چلائیں گی۔ مریم نواز شریف دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کیمپین میں شامل ہوں گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لیگی لائرز ونگ پر مشتمل لیگل ایڈ کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔ لیگل کمیٹی لیگی امیدواروں کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ذرائع الیکشن ڈے کے حوالے سے ووٹرز کو نکالنے اور پولنگ سٹیشنز کے معاملات کو دیکھنے کے لیے لیگی خواتین ایم پی ایز اور ایم کارکنان کو خصوصی ٹاسک دئیے جائیں گے ۔ خصوصی کمیٹیاں صمنی انتخابات کے حلقوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ قیادت کو دیں گی۔

Leave a reply