وفاقی محکمہ داخلہ نے کراچی میں این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر رینجرزکی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔ وزارت داخلہ کے حکم نامےکے مطابق 28 سے 30 اپریل تک رینجرز این اے 249 کے تمام پولنگ اسٹیشن کےباہر تعینات ہوگی، حلقے میں رینجرز تعیناتی کی درخواست الیکشن کمیشن نے کی تھی۔ حکم نامے کے مطابق رینجرز تعیناتی ضمنی انتخاب کے موقع پر پرامن ماحول میں پولنگ یقینی بنانے کے لیے ہے۔ تعیناتی کے دوران رینجرز الیکشن کمیشن اور محکمہ داخلہ سندھ سے رابطے میں ہوگی۔

ضمنی انتخاب کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری
Shares: