پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے زندگی کے تجربے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سفید رنگ میں ملبوس دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بہت معصوم اور پیاری دکھائی دے رہی ہیں –
https://www.instagram.com/p/CEZDU7rHsRC/?utm_source=ig_embed
تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے زندگی کے تجربے سے مداحوں کو آگاہ اور لکھا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور بھرپور طریقے سے زندگی کو جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔
مایا علی نے لکھا کہ مجھے اللہ کا پہلے سے کہیں زیادہ شکریہ ادا کرنا ہے اس لئے میں اللہ تعالیٰ کی ان تمام دنوں کے لئے شکرگزار ہوں جب میں نے سوچا تھا کہ میرا دوبارہ اٹھنا مشکل ہے اور خدائی طاقت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی اور ہر ناممکن کو ممکن بنانے میں میری مدد کی-
اداکارہ مایا علی نے یہ بھی لکھا کہ اُمید ہے چاہے جیسا بھی وقت ہو ہم سب اپنے آس پاس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں-