اداکارہ سونیا حسین جو ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں. سونیا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، سونیا اکثر و بیش تر حساس معاملات پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں. سونیا حسین نے حال ہی میںکہا ہے کہ عورت بھی مرد کی طرح اکیلے زندگی گزار سکتی ہے یہ خیال بالکل غلط ہے کہ عورت مرد کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتی. سو نیا حسین نے کہا کہ مجھے بچے بہت اچھے لگتے ہیں بہت پیارے لگتے ہیں . میری شدید خواہش ہے کہ میرے اپنے بچے بھی ہوں لیکن اپنے بچے پیدا کرنے سے پہلے میں کسی کو گود لینا چاہوں گی. میں اسکو پالنا چاہوں گی.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت میںگوری رنگت کو خوبصورتی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے ان دونوں ملکوں میں جس کا گورا رنگ ہو اس کو خوبصورت کہا جاتا ہے. یہ عجیب منطق ہے میری سمجھ سے باہر ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے.لیکن کیا کیا جائے ہمارے ملکوں میں خوبصورتی کا معیار ہی گوری رنگت ہے . یاد رہے کہ سونیا حسین کی فلم ٹچ بٹن 11 نومبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں سونیا حسین ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں. اس فلم کی پوری ٹیم کو فلم سے بے حد امیدیں وابستہ ہیں.








