اسلام آباد: مقامی عدالت نے11 سالہ بچی سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کو2،2مرتبہ موت کی سزا سنادی۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد میں جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے 11 سالہ بچی سے زیادتی اورقتل کیس کا 23 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا فیصلے میں عدالت نے قتل اورزیادتی کے 3 مجرموں سید حماد نقوی،شاہ شہوار،محمد خورشید کو2،2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا۔
پریانتھا کمارا قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد کے علاقے بری امام میں ستمبر2020 میں تین مجرموں نے 11 سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمجرموں کو 2،2 مرتبہ سزائے موت اورایک ایک سال قید کی سزا سنائی تینوں مجرموں پردو لاکھ دس ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
قبل ازیں گزشتہ رات انسداد دہشت گردی عدالت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی عدالت نے کیس کے 7 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی، جب کہ 76 مجرموں کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی-
قصور:سات سالہ بچے سے زیادتی ،ملزم گرفتار
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مکمل کیا مجرمان پر 12 مارچ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی-
واضح رہے کہ گذشتہ سال3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھا، پریانتھا کمارا جان بچانےکیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز نے منیجر کو اوپر سے نیچے پھینک دیا اور پھر لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے تشدد کیا اور پھر آگ لگا دی۔