برٹش پاکستانی اداکارہ زوہا رحمن ڈرٹی اینجلز میں نظر آئیں گی. انہوں نے حال ہی میں اس فلم کے لئے اپنا کام ختم کروا لیا ہے. فلم میں زوہا کے علاوہ ایوا گرین، روبی روز اور ماریہ بکالووا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. فلم کی ڈائریکشن مارٹن کیمبل کی ہیں مارٹن اس سے قبل اہم پراجیکٹس کی ڈائریکشن کرکے شائقین کا دل جیت چکے ہیں. فلم کا سکرین پلے کیمبل کے علاوہ الیسا سلورمین نے لکھا ہے۔ کہانی 2021 میں امریکہ کے افغانستان سے نکل جانے کے پس منظر میں تیار کی گئی ہے۔اس میں خواتین فوجیوں کا ایک گروپ میڈیکل ریلیف کے طور پر اغوا شدہ ٹین ایجرس کو بچانے کیلئے بھیجا جاتا ہے جو ISIS اور طالبان کے درمیان پکڑے گئے تھے۔ اس کی پروڈکشن دسمبر کے مہینے میں مراکش میں شروع
ہوئی اور یونان میں ملینئیم میڈیا کے نوبویانا اسٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔یاد رہے کہ زوہا نے ‘اسپائیڈر مین فار فرام ہوم’سے اپنی فلمی اداکاری کا آغاز کیاجس میں مارول یونیورس کی پہلی حجاب پہننے والی کے کردار میں نظر آئیں۔انہوں نے نیٹ فلیکس کی ‘ینگ والنڈر’ اور ایپل ٹی وی کی ‘فاؤنڈیشن’ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔زوہا رحمان نہایت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں ، انہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو لوہا نہایت ہی کم وقت میں منوایا .