زوہا رحمن نے’Foundations کے ساتھ جڑ گئیں

0
52

سپائیڈر مین فار فرام ہوم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی زوہا رحمن نیویارک میں’Foundations’ کی ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ اینڈ شیڈو ڈائریکٹر شامل ہوگئیں ہیں جو پائلٹ کی شوٹنگ کے دوران میں اداکاروں کی کوچنگ کریں گی اور سیٹ کو منظم کریںگی۔’Foundations’ نیویارک میں تیار ہونے اور دکھائے جانے والے ٹی وی شو کا proof-of-concept ہے ۔اس کی کہانی ایک مسلمان طالب علم کے سفرکے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو صرف تاریکی اور روشنی یا اچھائی اور برائی کے پہلو سے اجاگرکرنا چاہتا ہے مگر اس کے کالج کے پروفیسراس کو ایک اور راستہ دکھاتے ہیں جو ان کے درمیان یعنی گرے ایریا ہے جس کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔یہ فلسفیانہ ڈرامائی صورتحال ہے جو نظریہ اور حقیقت کے درمیان سے گزرتی ہے۔

‘Foundations’ کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرمغل موگلی اور مارویل کی بلیڈ کے ہدایتکار باسم طارق ہیں۔ اس کے مصنف اور ہدایتکار Laith Devjiyani ہیں جو مارویل اسٹوڈیومیں ڈائریکٹرز کے اسسٹنٹ اورA24 میں ایک بلاعنوان شو کےلئے اسکرپٹ کوآرڈینیٹر اقراءذوالفقار کے ساتھی لکھاری ہیں۔ یہ زوہا کےلئے کیمرے کے پیچھے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے علاوہ نئے اورپرکشش بین الاقوامی پروجیکٹ کا حصہ بننے کا سنہری موقع ہے۔ مجموعی طور پر زوہارحمن فلم انڈسٹری میں ہلچل مچارہی ہیں اور مارویل کے ساتھ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی اور بولی ووڈ کی فلم ’83میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں۔ان کی تازہ ترین مختصر فلم ‘عیدمبارک’ ڈزنی کے Creativ+نے خریدلی ہے اور سیٹل میں بچوں کے فلم فیسٹیول میں شامل کی گئی ہے۔

Leave a reply