زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد

پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل میں ملزمان کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نےمجرموں کی سزائےموت کوعمرقید میں تبدیل کردیا ،مجرموں کی سزامیں کمی دستاویزات شواہد میں معمولی تضاد پرکی گئی،اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونےپرایم کیوایم کے 2کارکنان کوسزائےموت سنائی تھی ،

سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

مجرموں میں ایم کیوایم کارکن زاہدعباس زیدی اورراشدعرف ٹیلرماسٹر شامل ہیں ،مجرموں نے2013میں ضمنی انتخابات کےدوران پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہدکوقتل کردیاتھا مجرموں کوزہرہ شاہد کےڈرائیورنےجج کے سامنےشناخت کرلیا تھا

مجرموں نے اعتراف کیا تھا کہ خوف پھیلانےاوربانی ایم کیوایم کی ہدایت پرزہرہ شاہدکوقتل کیا،

بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

واضح رہے کہ زہرہ شاہد حسین سیاست دان اور تحریک انصاف کی کراچی میں مرکزی نائب صدر تھیں۔ 2013 انتخابات میں حلقہ این اے۔250 کے انتخاب میں دھاندلی پر احتجاج میں پیش پیش تھی۔ انتخاب کے کچھ دنوں بعد انہیں 19 مئی 2013ء کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا

Comments are closed.