ژونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودھا ڈویژن کی علماء سے بھائی چارے اور امن وآشتی کاپیغام عام کرنے کی اپیل
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی) ژونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف چوہدری عبدالشکور نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ منبر ومحراب سے بھائی چارے‘ امن وآشتی کاپیغام عام کریں۔ محرم الحرام کی آمد آمد ہے ہم حقیقی بھائی چارے او ر یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔ وہ ڈویژن بھر کے علمائے کرام‘آئمہ اور ضلعی خطباء کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلا س میں ژونل خطیب قاری وقار عثمانی نے بھی شرکت کی۔ زونل ا یڈ منسٹریٹر نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ عوام الناس میں انسداد ڈینگی کے بارے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں جبکہ صاف اور سرسبز پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔

Shares: