اسلام آباد:زانگ اورپی ٹی اے آمنے سامنے آگئے:زانگ نے 6سوارب روپے کا مطالبہ کردیاا،طلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی نے کچھ ریڈیو فریکوئنسیوں کے غیر مجاز اور غیر قانونی استعمال پرزانگ کو جو 4 ارب 73 کروڑ کا نوٹس دیا تھا اس کے جواب میں زانگ نے پی ٹی اے کوبہت بڑا تھپڑرسید کردیا
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زانگ کو جرمانے کے جواب میں ، زونگ انتظامیہ نے الٹا پی ٹی اتھارٹی کو جوابی ہرجانے کا دعویٰکردیا ہے
زانگ نے پی ٹی اے کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ پی ٹی اے نے زانگ کے آپریٹنگ سسٹم کو سخت نقصان پہنچایا ہےاس لیے پی ٹی اے زانگ کو 600 ارب روپے ادا کرے
زانگ نے پی ٹی اے کو یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پی ٹی اے نے مداخلت کی ہے جس کی وجہ سے زانگ کے ریونیومیں کمی آئی ہے
پی ٹی اے نے زونگ کے ساتھ معاملات طئے کرنے کی بجائے قانونی راستے کی طرف رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کو جرمانے کا پیغام دیا ہے
دوسری طرف زونگ نے یہ کہا ہے کہ وہ 2008 سے ملک کی خدمت کر رہا ہے اور اس نے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ زونگ سی ایمپاک ملک میں 5G ٹیسٹ کرنے والا پہلا نیٹ ورک بھی ہے۔