لندن: ایڈنبرا کے چڑیا گھر کی سب سے عمر رسیدہ مادہ پینگوئن کو لومڑی نے شکار کرلیاجس کے بعد وہاں کا عملہ شدید اداس ہے۔
باغی ٹی وی :ایڈنبرا چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ میں پینگوئن کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے ٹوئٹر پر انتظامیہ نے کہا کہ مسز وولووز نامی پینگوئن کی عمر 35 برس تھی اور اچانک اس کی حدود میں ایک جگہ کھلی رہنے سے بھوکی لومڑی وہاں پہنچی اور اس نے بہت آسانی سے پینگوئن کو مار ڈالا ہے، تاہم دیگر پینگوئن خیریت سے ہیں۔
سخت گرمی: جاپانی عوام پالتو جانوروں کو پنکھوں والے لباس پہنانے لگے
We know so many of you loved Mrs Wolowitz, our oldest penguin 🐧
Sadly, we lost her last night after a fox broke into our penguin enclosure. Thankfully, the rest of our colony are unharmed and are doing well.
Her massive personality will be missed 💛 pic.twitter.com/fGEu0QHzkE
— Edinburgh Zoo (@EdinburghZoo) August 11, 2022
انتظامیہ کے مطابق وہ مادہ پینگوئن کو فراموش نہیں کرسکتے جو بہت سرگرم تھی اور اپنا ایک خاص مزاج بھی رکھتی تھی۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جاتا تھا لیکن پھر بھی بعض خطرات موجود رہتے ہیں اور انہی کی وجہ سے ایسا ہوا۔ اب پینگوئن کی حدود مزید محفوظ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت
واضح رہے کہ اس چڑیا گھر میں یورپ کا سب سے بڑا پینگوئن گھر ہے جسے ’پینگوئن راک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں تین اقسام کی 100 پینگوئن موجود ہیں۔
قبل ازیں جون میں کولچسٹر چڑیا گھر میں 21 سالہ پیٹاگونین سمندری شیر ہلاک ہو گیا تھا پارس، جو 19 سال سے چڑیا گھر میں تھی، کان میں انفیکشن کے لیے معائنے کے دوران "اس کی مدد کے لیے تمام تر کوششوں کے باوجود” انتقال کر گئی۔
پچھلے سال، پالتو جانوروں کے چڑیا گھر میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی جس میں کاکاٹو، میکاو، طوطے، میرکاٹس، آرماڈیلو اور سکنکس ہلاک ہو گئے تھے۔