![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/07/Zoya-Nasir.jpg)
اداکارہ زویا ناصر جو انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں وہ اکثر و بیش تر اپنی خوبصورت تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے جاری کرتی رہتی ہیں. انہوں نے گزشتہ برس اداکارہ بشری انصاری کا لکھا ہوا ڈرامہ ذیبائش میں مرکزی کردر ادا کیا. زویا ناصر ایک بہترین اداکارہ ہیں وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں. جہاں بہت سارے فنکار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں وہیں زویا ناصر بھی کسی سے پیچھے نہیںہیں انہوں نے بھی عمران خان کی حمایت کر دی ہے. وہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے چنائو کے بعد عمران خان کے حق میں بولی ہیں.ان کا کہنا ہےکہ ” اب تو یقین ہو گیا ہےکہ سازش میں سارا جہان
شامل ہے. زویا کی اس پوسٹ کا مطلب ہے کہ عمران خان کی جو حکومت گئی ہے وہ یقینا کسی سازش کے نتیجے میں گئی ہے اور اس میں تمام سیاستدان بھی شامل تھے. یاد رہے کہ زویا ناصر اپنے بولڈ فوٹو شوٹس اور تصاویر کے لئے جانی جاتی ہیں.وہ فیشن آئی کون کے طور پر بھی مشہور ہیں.وہ کسی کے ساتھ بھی اپنے تعلق کا نہ صرف اعتراف کرتی ہیں بلکہ کھلے عام اس تعلق کو جیتی بھی ہیں. زویا نے کچھ عرصہ قبل منگنی ایک غیر ملکی شہری سے کی لیکن چند ماہ کے بعد اس منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان کر دیا.