زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان کب کیا جائیگا؟ مصباح الحق نے بتا دیا

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سیکنڈ 11ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لیا،زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان نیشنل ٹی 20کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے،زمبابوے کے خلاف ٹی 20اور ون ڈے کیلئے22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے، ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے،نیشنل ٹی 20کپ فرسٹ اور سیکنڈ 11میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں،نیشنل ٹی 20کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں،زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں اس پر سوچ جاری ہے،

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے اور شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے جبکہ میچز ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز سے قبل زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئے گا۔

وفد 10 سے 15 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں زیادہ افراد کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہوگا۔وفد راولپنڈی پہنچے گا اور پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور پھر ملتان میں انتظامات کا جائزہ لے گا جہاں وفد دونوں وینیوز پر بائیو سیکیور ببل میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

زمبابوے کرکٹ کو بائیو سیکیور پروٹوکولز پہلے ہی بھجوا دیے گئے تھے جن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وفد کے دورے کا مقصد سیریز کے مستقبل کا فیصلہ کرنا نہیں صرف انتظامات دیکھنا ہے، سیریز پہلے ہی یقینی قرار دی جا چکی ہے۔وفد ہوٹل اور گراؤنڈز میں بائیو سیکیور ببل کے انتظامات دیکھے گا۔ دورے کے دوران پاکستان ٹیم کے اپریل میں دورہ زمبابوے پر بھی بات ہوگی اور وفد کے تمام اخراجات زمبابوے کرکٹ کی ذمہ داری ہے۔

Leave a reply