مزید دیکھیں

مقبول

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے امریکی قونصل خانے کی...

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بے روزگاروں کے ہمدرد ،دلوں کے جانی بن گئے :وہ کام کردکھایا جس کا تصورنہ تھا

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بے روزگاروں کے ہمدرد بن گئے :وہ کام کردکھایا جس کا تصورنہ تھا ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز کو کل کویت بھیجا جائے گا، کویت ایک ہزار سے زائد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

وزارت سمندرپار پاکستانی کا ایک اور بڑا اقدام ،دس سال بعد پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو خلیجی ممالک بھیجا جائے گا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت روانہ ہونے والے ہیلتھ کیئرپروفیشنلز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل(22 اکتوبرکو) کویت روانہ ہونے والوں میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 200 افراد کویت جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کویت کو افرادی قوت کی برآمد کی بحالی پاکستان کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے، دس سالوں میں کوئی بھی ہنر مند فرد خلیجی ممالک نہیں بھیجا گیا۔