زلفی بخاری نےچترال میں سیاحوں کیلئے پہلے فائیو اسٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0
41

چترال : زلفی بخاری نےچترال میں سیاحوں کیلئے پہلے فائیو اسٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری چترال میں سیاحوں کیلئے پہلے فائیو اسٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہھے ۔ چترال میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پہلا فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر ہوگا

اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری چترال پہنچے ہیں ، جہاں وہ چترال کے مقامی افراد سے ملاقات کی ہیں‌ ، جس میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت گئی

 

 

اس حوالےسے پی ٹی آئی کے آفیشیل پیچ سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ ایک پاکستانی نژادانورمسعود 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررہے ہیں بہت جلد اس خطے میں سیاحت اپنے عروج پرہوگی

زلفی بخاری سیاحوں کیلئے رہائشی انتظامات اور سفری سہولیات کا بھی جائزہ لیا جبکہ نجی شعبے کے ذریعے پر فضا مقامات پر سیاحوں کیلئے سہولیات بڑھائی جائیں گی۔

یاد رہے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 2022 تک پاکستان میں 60 نئےسیاحتی مقامات کھولنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا ، زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحتی مقامات نقصان اٹھانا پڑا ، سردیوں میں سیاحتی مقامات میں سیاحوں کیلئے سہولیات کو یقینی بنائیں۔

Leave a reply