زلفی بخاری وطن سے دورپاکستانیوں کے دل کے قریب،سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے زبردست کام کردیا

اسلام آباد :زلفی بخاری وطن سے دورپاکستانیوں کے دل کے قریب،سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے زبردست کام کردیا ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کی ذاتی دلسچپی اور دن رات کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب نے پاکستانیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے ،

ذرائع کے مطابق ان کوششوں کے نتیجے میں آج نائب سعودی وزیر نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل ’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کا نائب سعودی وزیر برائے ہیومن ریسورسز کیساتھ ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں کوروناکےسعودی عرب کے مزدوروں پر پڑنے والے اثرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نائب سعودی وزیر نے پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے۔

خیال رہے سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وطن واپسی کے خواہش مند غیرملکیوں کی سہولت کے لیے (عودۃ) آن لائن پروگرام کا اجرا کیا تھا، اس پروگرام کے تحت وطن واپسی کے منتظر تمام غیرملکیوں کو آن لائن ابشر کے ذریعے واپسی کی درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جو غیرملکی کارکن ایگزٹ ری انٹری، فائنل ایگزٹ، مختلف قسم کے وزٹ ویزوں یا سیاحتی ویزوں پر سعودی عرب آئے ہوئے ہوں اور وطن واپس جانا چاہتے ہوں وہ واپسی کی کارروائی ابشر کے ذریعے آن لائن کرواسکتے ہیں۔

وزارت افرادی قوت نے واضح کیا تھا کہ عودۃ پروگرام کے تحت وطن واپسی کے خواہش مند افراد کو مملکت سے نکلنے کے ویزے جاری ہوں گے اور پروازوں کے ذریعے انہیں وطن بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے، حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے لیے پرواز اس ملک کی منظوری کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔

Comments are closed.