اسلام آباد :زلفی بخاری دبئی جاتے جاتے اپنے متعلق اہم معلومات بھی دے گئے ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کےسابق معاون خصوصی زلفی بخاری چھٹیاں گزارنے کیلئے دبئی پہنچ گئے ٗ

دوسری طرف اس حوالے سے کچھ اہم دستاویزات بھی منظرعام پرآگئی ہیں‌ جن میں زلفی بخاری سے متعلق اہم انکشاف کیا گیا ہے ، ویسے تو پہلے بھی یہ خبریں گردش کررہی تھیں‌ کہ وہ دہری شہریت کے مالک ہیں‌لیکن اب ان کی سفری دستاویزات سے یہ چیز ثابت ہوگئی ہےکہ وہ برطانوی شہری بھی ہیں‌

اس کے علاوہ وہ جس طیارے کے ذریعے دبئ پہنچے اورکب پہنچے یہ بھی معلومات منظرعام پرآگئی ہیں‌

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں بڑی تیزی سے دودن قبل پھیلیں تھی کہ وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی پہنچ گئے ٗ زلفی بخاری نجی طیارے کے ذریعے آج صبح اسلام آباد سے دبئی پہنچے ۔وہ ویک اینڈ گزارنے کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اور ان کی سوموار کو وطن واپسی ہو جائیگی۔

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”364898″ /]

دوسری طرف زلفی بخاری نے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ویک اینڈ گزارنے آیا ہوں، دو روز بعد واپس آجاوں گا، ابھی سرکاری مصروفیات نہیں ہیں اسی لئے دبئی پہنچ گیا ٗ میری چھٹیاں ہیں، اسی لئے تو گھومنے پھرنے کا موقع غنیمت جانا، چھٹیاں گزارنے تو میں کہیں بھی جاسکتا ہوں، سوموار کو اسلام آباد میں واپس موجود ہوں گ

Shares: