اسلام آباد:پاکستان آکر قتل نہیں ہونا چاہتا، ذوالفقار بھٹو جونیئرنے قاتل کی طرف اشارہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اصلی وارث اور پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکے پوتے ذوالفقارجونیئرنےقتل کی کہانی چھیڑ کر مرتضیٰ‌بھٹو کے قتل کی طرف اشارہ کردیا

شہبازاوربلاول بھی ساتھ چھوڑگئے،مولانا اکیلے رہ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر یوں تو سیاست سے دور ہیں لیکن انہیں پاکستان کے عوام اور خاص طور پر صوبہ سندھ کے عوام مستقبل کے لیڈر کے طور پر دیکھتے ہیں۔

نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ…

ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد امریکا میں ہی مقیم ہیں تاہم وہ وقتا فوقتا پاکستان آتے رہتے ہیں، رواں برس ستمبر میں بھی وہ وطن آئے تھے، تاہم اپنے دادا، والد، چچا، دادی اور پھوپھو کی قبر پر حاضری دینے اور اپنے خاندان کے آبائی گھر یعنی نوڈیرو کا چکر لگانے کے بعد وہ واپس بیرون ملک چلے گئے تھے۔

ڈیڑھ سوسالہ پرانا رواج ، وکلاء کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنانا پڑے گا

گزشتہ برس جولائی میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور ان کی بڑی بہن فاطمہ بھٹو ممکنہ طور پرانتخابات میں حصہ لے کر سندھ سے متبادل قیادت کے طور پر سامنے آئیں گے، تاہم دونوں نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی

ذوالفقارعلی بھٹو جونیئراورفاطمہ بھٹو کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے سمیت ملکی سیاست میں متحرک کردار ادا نہ کرنے کے باوجود ملک بھر میں لاکھوں افراد انہیں مستقبل کے لیڈر کے طور پر دیکھتے ہیں اور لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ ملکی سیاست میں کردار ادا کرکے متبادل قیادت کے طور پر سامنے آئیں۔

کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے

تاہم دونوں کی جانب سے تاحال اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ وہ کب تک ملکی سیاست میں حصہ لیں گے۔تاہم اب ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے ایک مختصر بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی سیاست میں سنگین خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

Shares: